• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڈھ بیر میں ڈانٹنے پر13سالہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پشاور(کرائم رپورٹر)بڈھ بیر میں دیر سے آنے پر ڈانٹنے پر13سالہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ مچنی گیٹ کے علاقے میں ملزمان نے گھر کی دہلیز پر نوجوان کو قتل کردیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کو رپورٹ درج کراتے ہوئے اسد اللہ ساکن توحید گڑھی نے بتایا کہ ہم سب گھر میں موجود تھے اس دوران نواسہ ملزم اخترگل گھر آیا اور ڈاٹنے پر فارئرنگ سے اپنے والد اسماعیل کوقتل کردیا جبکہ ملزم اختر وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ وجہ عناد یہ تھی کہ بیٹے کو باہر سے دیر سے آنے پر مقتول والد نے ڈانٹا تھا۔ ادھرتھانہ مچنی گیٹ پولیس کو محمد حکیم خان نے بتایا کہ وہ، اس کا 20سالہ بیٹافیاض خان اور بھتیجاگلزارخان صادق آباد میں اپنے گھر میں موجود تھے، باہر زور زور سے کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا جب اس کا بیٹااوربھتیجا باہر نکلے تو ملزمان تیمورولدرؤف اوررؤف نے میرے بیٹافیاض کو قتل کردیا ۔
پشاور سے مزید