پشاور(جنگ نیوز)ریڈیو براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن مردان ڈویژن کا چو تھا اجلاس زیر صدارت گزشتہ روز ڈاکٹر علی خان ہواجس میں سیکرٹری ماحولیات ارشد قمر نے ایک قرارداد کے زریعے جنرل سیکرٹری کیلئے صحافی اور ریڈیو آرجے اجمل شاہ یوسفزئی کا نام پیش کیا جو ممبران نے متفقہ طور پر منظور کیا۔اجمل شاہ یوسفزئی نے عہد کیا کہ براڈکاسٹرز کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔