اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ملک میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے، غیرقانونی سگریٹ کی ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خزانہ کو سالانہ پانچ ارب 70کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہےانڈسٹر ی ماہرین کے مطابق ایکسائزڈیوٹی میں اس نمایاں اضافے کے بعد ملک کے طول و عرض میں جعلی سگریٹ کھلے عام دستیاب ہیں حیران کن امر یہ ہے کہ جعلی سگریٹ کی ان ڈبیوں پر جعلی ٹیکس سٹیمپ بھی لگی ہوئی ہیں جوکہ انتہائی تشویش کا باعث ہے۔ماہرین کے مطابق جعلی ٹیکس سٹیمپ کی موجودگی ، سگریٹ انڈسٹری میں نافذ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افادیت اور اس پر عمل درآمد پر شدید تحفظات کو جنم دے رہی ہے۔