کراچی (جنگ نیوز) ایران کا پاکستانی سرزمین پر حملہ غیر معمولی واقعہ ہے اور اِس کےغیر معمولی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موضوع پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ دوسری طرف نہ جانے کیوں مسلم لیگ (ن) کو اب کس چیز کا انتظار ہے، نہ تو منشور فائنل ہوا ہے نہ ہی نوازشریف باہر نکل رہے ہیں۔ اُدھر نیوزی لینڈ سیریز بھی ہم پہلی فرصت میں ہار گئے، لگتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے بد ترین دور سے گزر رہی ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔