لاہور(خالدمحمودخالد)بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی دونوں ملکوں کا اندرونی معاملہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا ہمیشہ سے یہ بیانیہ رہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ بھارت اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے دفاع کو قائم رکھنے کیلئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرسکتا ہے ۔