لاہور (خصوصی رپورٹر ،خبرنگار) چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے اپنے ماہرین ماحولیات کے ساتھ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا او ر ماحولیاتی ماہرین کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی ۔ چئیرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے قونصل جنرل چائینہ اور ماحولیاتی ماہرین کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ حکومت نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے چین کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ س موقع پر قونصل جنرل چائنہ ژاؤ شیرین نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔اس لیے اس کا مستقل حل ناگزیر ہے ۔ مزید برآں چینی ماہرین ماحولیات کے وفد نے سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمدجاویدقاضی سے بھی ملاقات کی ۔ چینی قونصل نے کہا کہ ملاقات کا مقصد آئیڈیاز،نالج اور تجربات کی باہمی شیئرنگ ہے ۔ سیکرٹری بلدیا ت نے کہا کہ ہم ماحولیاتی آلودگی و سموگ کے تدارک کے لیے دیرپا اور مستقل حل چاہتے ہیں ۔ ملاقات میں چینی ماہرین کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ چینی وفد نے لائیوسٹاک سیکٹر پنجاب کا دورہ کیا اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک اور چینی وفد کے مابین تجارتی روابت بڑھانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے وفد کو پنجاب کے لائیو سٹاک سیکٹر کے پوٹینشل بارے آگاہ کیا۔