• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے ترقی وخوشحالی کامنشور دیا‘ پیپلزپارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کا 10 نکاتی منشور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کا منشور ہے،عوام 8 فروری کو پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انہوںنے پارٹی دفتر میں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 نکات پر مشتمل پارٹی منشور عوام کے سامنے پیش کردیا ہے جس میں پانچ سال میں ملازمین کی تنخواہوں میں دگنا اضافہ ، غریب طبقے کے لیے 300 یونٹ سولر انرجی کا انتظام ، یکساں معیاری تعلیم کے منصوبے ، پورے پاکستان میں صحت کا مفت نظام کا نفاذ ، سیلاب متاثرین کو گھر اور کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی ، غریب عوام کی بینظیر انکم سپورٹ کی طرز پر امداد ، کسان کارڈ کا اجرا ، ملک بھر کے تمام مزدوروں کے لیے بینظیر انکم سپورٹ کارڈ ، نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے امداد کی فراہمی ، تمام ڈویژنز میں یوتھ سینٹرز کا قیام شامل ہے ۔
کوئٹہ سے مزید