• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام الیکشن میں مسائل کی ذمہ دار سیاسی جماعتوں کو مسترد کردے، سراج الحق

سکھر(بیورورپوٹ )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہےکہ عوام 8 فروری کے انتخابات میں ملک و قوم کا استحصال کرنے والی مسائل کی زمہ دار سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دے، جنہوں نے عوام کو بد حال اور ملک کو مقروض بنادیا ،ایران کے پاکستان پر حملہ سے پورے خطے میں امن کو خطرہ لاحق ہوا ہے، امید ہے کہ اب پاکستان اور ایران ایک ہوکر اپنے ایشوز کو بات چیت سے حل کریں گے ورنہ نتائج میں معیشت امن تباہ ہونگے، اس کے اثرات مستقبل میں بڑھیں گے، پاکستان نے کبھی بھی ایران کے خلاف اقدام نہیں کیا ہے، اس حملے سے عالم اسلام کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان نے بھی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کی خبر درست ہے تو معاملہ برابر ہو گیا، اب اس سے آگے جانا اس خطے کو بارود میں دھکیلنا کسی کے لئے فائدہ مند نہیں ہے، اپیل کرتا ہوں اس لڑائی کو مزید آگے نہ بڑھایا جائے،دو مسلمان برادر ممالک ہیں اگر لڑنا چاہتے ہیں تو اسرائیل کیخلاف لڑیں، کوئی جوہر دکھانا چاہتے ہیں تو غزہ فلسطین میں دکھائیں۔
اہم خبریں سے مزید