کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاک ایران کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں میں بے چینی، سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان ،کے ایس ای100انڈیکس میں 365پوائنٹس کی کمی،65.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 55 ارب47کروڑ 40لاکھ روپے کی کمی،تاہم کاروباری حجم 5.80فیصد زیادہ رہا، جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی پاک ایران کشیدگی کی خبروں سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں بے چینی نظر آئی۔