کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں اعزاز سید، ارشاد بھٹی، بینظیر شاہ اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے قبل بھی متعدد مرتبہ وکلاء تبدیل کئے تھے، عمران خان کے وکلاء وکیل کم سیاستدان زیادہ ہوگئے.
لطیف کھوسہ کی چیف جسٹس کے ساتھ کشیدگی رہتی تھی شاید ان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی ہو، عمران خان کا انجام پاکستان کی ایک غمگین اسٹوری ہوگی، آزاد جیتنے والے 90فیصد ارکان آئی پی پی، آصف زرداری اور ن لیگ حسب اوقات آپس میں بانٹ لیں گے۔
پروگرام کے آغاز میں میزبان علینہ فاروق کے سوال بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کا سیاسی مستقبل عدالتی فیصلوں سے منسلک ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے وکلاء کی بغیر تیاری عدالت جانے کی وجہ کیا؟ کا جواب دیتے ہوئے اعزاز سید نے کہا کہ عمران خان نے پہلی مرتبہ اپنے وکلاء تبدیل نہیں کئے ہیں۔