• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LPG مافیا کا پاک ایران کشیدگی کو جواز بنا کر قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ

لاہور(نمائندہ جنگ) ایل پی جی مافیا نے پاک ایران کشیدگی کو جواز بنا کر ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10روپے کااضافہ کردیا ، گھریلو سلنڈر 120اور کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ۔

 ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیے سرکاری قیمت 256روپے مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی 320سے لے کر 330روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید