کوئٹہ (آن لائن) ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد علی کوہزاد ، نائب چیئرمین دوم نامزد امیدوار این اے 262 عزیز اللہ ہزارہ، سیکرٹری اطلاعات و نامزد امیدوار پی بی 40 قادر علی نائل اور ضلعی صدر یونس حیدری نے کہا ہے کہ 8 فروری پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کا دن ہوگا۔ عوام نے اپنی تائید و حمایت اور شمولیتی جلسوں سے ثابت کیا کہ اب کوئٹہ کے شہری کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی عمر پشتون باغ، محلہ نصرت آغا پشتون باغ اور محلہ حاجی غنی پشتون باغ میں حمایتی کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کلی عمر پشتون باغ سے حاجی علاؤ الدین ، حاجی بشیر، حاجی عبدالعلی، حاجی بخت محمد، ظہور خان، نجیب اللہ، اجمل خان، عطاء جان، فیض محمد کاکا، صدر بنیادی کونسل ایچ ڈی پی نسیم کاکڑ اور اہل علاقہ نصرت آغا سے نیاز محمد، سید نیاز محمد، حاجی یار محمد، گل آغا، حاجی دوست اہلیان محلہ کی بڑی تعداد اور محلہ حاجی غنی پشتون باغ سے نجیب اللہ، حضرت حاجی بسمہ، نجیب اللہ، ولی جان، صلاح الدین صدر بنیادی کونسل نورزئی چوک نجیب ، خان محمد، صدر بنیادی کونسل نور قہرمان، نصر اللہ اچکزئی، صدر بنیادی کونسل خلجی آباد پشتون باغ فیض محمد و حاجی اختر خلجی اور عوام کی کثیر تعداد نے نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ مقررین نے کہا کہ پی بی 40 ہم سب کا مشترکہ حلقہ ہے یہ ہمارے لئے ایک گلدستے کی طرح ہے جہاں بلوچ، پشتون ہزارہ، پنجابی اور دیگر اقوام آباد ہیںاس گلدستے کی آبیاری کرکے اسے سدا مہکتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔