• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کی سیاست کا مقصد ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر جانا ہے، ن لیگ

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و حلقہ قومی اسمبلی این اے263 کوئٹہ کے نامزد امیدوار جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کی سیاست کا مقصد اجتماعی طور پرپاکستان میں ان تصورات اور روایات کوفروغ دینا ہے جواہل پاکستان کو دنیا میں آزاد وخودمختار قوم کے طور پر ابھارے۔ ہمارا عزم اپنی ذات سے بالا تر خدمت خلق اورعوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ملک کو روشن مستقبل کی جانب لے کر جاناہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264کے پارٹی کے امیدوارحاجی عرض محمد بڑیچ پی بی 42 کے امیدوار زرک خان مندوخیل پی بی 43 کوئٹہ کے امیدوار نسیم الرحمن ملاخیل پی بی 44 کے امیدوار حاجی نور اللہ لہڑی نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جمال شاہ نے و دیگر مقررین نے کہا کہ آج پاکستان کو جن چیلنجز کا سامناہے انہیں قرارداد پاکستان کے مقاصد کی روشنی میں حل کرنا ناگزیر ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ8 فروری کا سورج ظلم ناانصافی کی سیاہ رات کے خاتمے اور نئی امید نئی سوچ نے عزم اور روشن مستقبل کے پیغام کے ساتھ طلوع ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید