راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق ضلع مری میں 393غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن میں اب تک 74عمارتوں کو جزوی یا مکمل منہدم کیا جا چکا ہے جبکہ 42کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا جا چکا۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے مطابق اب تک 57عمارتوں کو سربمہر کیا جا چکا جبکہ 176عمارتیں اور تعمیرات ایسی ہیں جن میں تعمیراتی بائی لاز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز کی زیرنگرانی آپریشن جاری ہے۔ جھیکا گلی‘ کشمیری بازار اور ایکسپریس ہائی وے‘ ڈنہ‘ ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر مقامات پر متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے تعمیراتی میٹریل کو قبضے میں لے لیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات‘ سول ڈیفنس‘ ریسکیو 1122‘ ہائی وے‘ محکمہ جنگلات سمیت مختلف اداروں کے این او سی لینے لازمی ہیں۔ کسی کو قانون کے برخلاف تعمیرات کی اجازت نہیں۔