پشاور (لیڈی رپورٹر) محکمہ خوراک نے شہر بھر کو غیر معیاری گوشت سپلائی کرنیوالے 4 قصاب گرفتار کر کے مقدمات درج کرلئے۔ سیکرٹری محکمہ خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ کو کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ پنجاب سے مضر صحت گوشت اور مرغیوں کے پنجروں کو پشاور لا کر مختلف ڈیلرز پر بیچا جاتا ہے جس سے قیمہ تیار کیا جاتا ہے اور اس کو بعد ازاں کباب اور سیخ کباب سمیت شادی ہالوں کو سپلائی کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔گذشتہ روز مخبر کی اطلاع پر راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور کمال احمد نے گھنٹہ گھر سبزی منڈی میں کارروائی کی جہاں پر پنجاب سے لائی جانیوالا3 ہزار کلو گوشت کو قبضے میں لے تلف کیا گیا اور 4مزلمان کے خلاف مقدمات ج کرلئے گئے۔