• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی معاشی بحران، دہشت گردی کا خطرہ، باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے، بلاول بھٹو

کوٹ ادو (ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کو تاریخی معاشی بحران اور دہشتگردی کے خطرے کا سامنا ہے ، باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے۔ضلع کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر امیروں اور اشرافیہ کو تکلیف جبکہ عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر غربت اور بےروزگاری کا مقابلہ کرکے مہنگائی کاخاتمہ کرے گی، میں قائدعوام شہید ذولفقار علی بھٹو کا نواسا ، شہید بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں اور یہ بے نظیر بھٹو کے بیٹے کا وعدہ ہے ، انہوں نے اپنے قائدین سے سیکھا ہے کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بات کریں، سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا، میرے امیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں تا کہ اپنے بڑوں کے نامکمل مشن کو پورا کیا جا سکے، تیر ہی شیر کا شکار کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی کی حکومت بنے گی تو کسان کارڈ دیں گے، وعدہ کرتا ہوں کہ غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کو کسان کارڈ دیں گے جس کے ذریعےفصلوں کی انشورنس ہوگی اور خدانخواستہ فصلوں کے نقصان کی صورت میں ان کی حکومت نقصان اٹھائے گی اور اگر کسانوں کو مالی ضرورت ہوئی تو کارڈ کے ذریعے مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نوجوانوں کے لئے انقلابی پروگرام بھی ہے جس کے ذریعے ان کی حکومت نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دے گی تاکہ نوجوانوں کو بے روزگاری، مالی امداد اور تعاون کیا جا سکے۔ 

اہم خبریں سے مزید