لاہور(آئی این پی ) مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں تو اس دوران عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔ پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کیلئے آیا تھا۔