لاہور (نمائندہ جنگ) انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے لیگی رہنماء مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت کی ، مریم اورنگزیب کی بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہوگئے،فیصلہ محفوظ 27 جنوری کو سنایا جائیگا، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ 5 روز کی تاخیر سے درج کیا گیا، ٹی وی چینل کا نام نہیں بتایا گیا، مقدمہ درج کرتے وقت قانونی تقاضوں کا درست جائزہ نہیں لیا گیا، مدعی اپنے بیان سے منحرف ہو چکا ہے اب مقدمے کا کوئی گواہ نہیں ہے، استدعا ہے کہ آج ہی فیصلہ سنا دیا جائے جبکہ میاں جاوید لطیف کی وکیل نے بریت کی درخواست پر موقف اختیار کیا کہ مدعی اس مقدمے سے مکمل لاعلم ہے،ایف آئی آر میں مدعی مقدمے کا نہ ایڈریس ہے اورنہ ہی فون نمبر ،جاوید لطیف پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا،مدعی مقدمہ نے بیان میں کہا مجھے علم نہیں میری مدعیت میں کیسے ایف آئی آر درج ہوئی۔