کراچی( پی پی آئی) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے جبکہ لاہور ساتویں نمبر پر آگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد کا آئندہ 24گھنٹوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور حد نگاہ انتہائی کم رہی، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی معیار بدستور خراب رہنے کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیدی دوسری جانب لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر آگیا،شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور حد نگاہ انتہائی کم رہی، شدید دھند کے باعث موٹرویز کو بھی مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔