پشاور(آئی این پی)پشاور میں حلقہ پی کے 82سے آزاد امیدوار ملک طارق پر انتخابی ریلی کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملک طارق محفوظ رہے، جبکہ2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد آزاد امیدوار ملک طارق نے کہا ہے کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس سے 2 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔