• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفیظ کا قوم کو شکست کے اسباب بتانے کا فیصلہ لیکن ملازمت بچانا مشکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کےڈائریکٹر محمد حفیظ نے وطن واپسی پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم کی خراب کارکردگی پرسچ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن انہیں ملازمت بچانا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ 

وہ میڈیا کو بتائیں گے کھلاڑیوں پر کیوں جرمانے لگائے ،رزلٹ مثبت کیوں نہ آئے ۔ 

بڑے کھلاڑیوں کے نمبرز تبدیل کیوں کئے، کس کو آرام دیا کس کو کیوں ڈراپ کیا ۔ امکان ہے پریس کانفرنس جمعے کو لاہور میں ہوگی ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد ختم ہوجائے گا انہیں توسیع ملنے کا امکان نہیں ہے۔ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ15 دسمبر 2023 تک تھا۔

ذکاء اشرف کے استعفے کے بعد مختلف کوچز کا مستقبل بھی خدشات کا شکار ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف دور میں بھرتی کئے گئے تمام کوچز اور افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا جائے گا ان میں کچھ ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔