• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم

اسلام آباد( فاروق اقدس/ خصوصی رپورٹ) سعودی دفتر خارجہ نے پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فریقین اپنے تمام اختلافات پرامن وسائل، مکالمے کے ذریعے بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں، اقوام متحدہ کے منشور اور حسن ہمسائیگی کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر اختلافات حل کرنے میں کامیاب ہوجائینگے، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے معاہدے کا یہ خیر مقدمی بیان وزارت خارجہ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید