کراچی(آئی این پی)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ایران سے درآمدات میں 16فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی تا دسمبر 2023 تک ایران سے درآمدات 48کروڑ 72لاکھ ڈالرز رہیں اور دسمبر 2023 میں سالانہ بنیاد پر ایران سے درآمدات میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں ایران سے درآمدات 42کروڑ 17لاکھ ڈالرز اور دسمبر 2022میں ایران سے درآمدات7 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز تھیں۔