راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع کے پولنگ سٹیشنوں میں 19ہزار 212اہل کار سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ،جب کہ صرف راولپنڈی ضلع میں 10ہزار 4سو 77اہل کاروں کی تعیناتی ہو گی ، 8فروری کوہونے والے عام انتخابات کے لئے راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع اٹک ،جہلم ،چکوال اور راولپنڈی کے لئے سیکورٹی انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ،راولپنڈی ریجن کے 683پولنگ سٹیشنز کو حساس قراردے دیاگیا،ذرائع کاکہناہے راولپنڈی ریجن میں قومی اسمبلی کے 19اور صوبائی اسمبلی کے 26حلقوں پر الیکشن ہوگا،قومی اسمبلی کے لئے ریجن میں 299اور صوبائی اسمبلی کے لئے 681 امیدوارقسمت آزمائی کریں گے ،اعدادوشمار کے مطابق ریجن کی کل آبادی ایک کروڑ 4لاکھ 6ہزار 696نفوس پرمشتمل ہے ،اور ان میں ووٹرزکی کل تعداد 69لاکھ 14ہزار4سو53ہے ،پورے ریجن میں کل 5ہزار4سو88پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن کو حساسیت کے اعتبار سے اے ،بی سی تین کیٹیگریزمیں تقسیم کیاگیاہے۔