ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان کے معروف اور بزنس ایجوکیشن کے سب سے قدیمی ادارے بزنس انسٹی ٹیوٹ، آئی بی اے کراچی نےاپنے فارغ التحصیل ٹاپ ایچیورز کی آفیشل ویڈیو جاری کر دی ہے جو مسلسل کئ سالوں تک ملکی وغیر ملکی اداروں اور کمپنیوں میں بیک وقت بڑے بڑے عہدوں پر تعینات رہے ہیں جس میں ملتان سے تعلق رکھنے والے آئی بی اے سے فارغ التحصیل کلاس 1990کے ڈاکٹر شوکت ملک کا نام بھی شامل ہے۔ آئی بی اے کراچی نے پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک کی بطور دو یونیورسٹیوں ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور یونیورسٹی آف لیہ کے پہلے وائس چانسلر کی خدمات کو سراہا گیا ہے ۔