اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے ایک انتخابی تنازعہ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران قررا دیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ قابل سماعت ہی نہیں ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم قانون دیکھتے ہیں، انتخابی تنازعات کے حقائق نہیں جانچ سکتے، آئینی دارے کو اپنا اختیار استعمال کرنے دیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ نے بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 1شیرانی سے جمیعت العلمائے الاسلام کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم کرنے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ کو ناقابل سماعت قرار دے دیا اور آبزرویشن دی کہ الیکشن ٹربیونلز میں ہائی کورٹ کے ہی جج ہوتے ہیں ،آئینی عدالتیں صرف آئینی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھ سکتی ہیں۔