• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لا محدود مواقع موجود ہیں، نگران وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کویتی کمپنی اینرٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ ال موتیری نے بھی ملاقات کی ، ان سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لا محدود مواقع موجود ہیں ۔ملاقات میں وزیراعظم نے اینرٹیک جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔ادھرنگراں وزیرِ اعظم سے تاجکستان کے پاکستان میں سفیر عصمت اللہ نصر الدین) نے گزشتہ روز الوداعی ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید