• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سول کورٹس کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی فیصلے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

لاہور (اے پی پی)لاہور کی ماتحت عدالتوں میں سول کورٹس کی ایوان عدل سے ماڈل ٹاون کچہری منتقلی کے فیصلے کے خلاف وکلا نے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ وکلا نے بدھ سے ماتحت عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سول کورٹس کی ایوان عدل سے ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس نو منتخب صدر منیر حسین بھٹی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں (کل) بدھ اور جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ کے بھی بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا ایک ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوئی، سیشن کورٹ لوئیر مال سے سول کورٹس کو ماڈل ٹاؤن کچہری منتقل کرنے سے شہریوں اور وکلا کو شدید پریشانی ہوگی، وکلا ہڑتال کے باعث ماتحت سیشن و سول عدالتوں میں کیسز کی سماعت نہ ہوسکی۔
اہم خبریں سے مزید