• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان 8 فروری کو کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نوجوان 8فروری کو کرپٹ نظام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں، یوتھ کے مقدر میں نہیں لکھا کہ وہ پڑھ لکھ کر بیرون ملک جائیں اور نوکریوں کے لیے دھکے کھائیں، ہزاروں پاکستانی ہر سال رزق کی تلاش میں نکلتے ہیں اور سمندروں میں ڈوب جاتے ہیں، بے روزگاری سابقہ حکومتوں کی جانب سے عوام کو دیا گیا تحفہ ہے، بھوک، غربت اور مہنگائی مسلط کرنے والوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی، صرف جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے۔ ان خیالات کا انھوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 6 دیرپائن میں مختلف انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید