• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی وزارت مذہبی امور نے وزیراعظم کی ہدایات پر ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ بدھ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق وزارت نے تمام وفاقی و صوبائی حکومتوں کو نماز استسقاء کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ خشک سالی سے ملک بھر میں صحت اور سموگ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔مساجد کے پیش امام اور عوام مسنون صلاۃ الاستسقاء کا لازمی اہتمام کریں اوراللہ رب العزت سے خصوصی مغفرت طلب کرتے ہوئے باران رحمت کی دعا کریں۔

ملک بھر سے سے مزید