لاہور(جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انہیں سمت مہیا کر دی تو ماضی کی تمام محرومیاں ختم ہو جائیں گی،76برس گزر گئے ہم منزل سے بہت دور، ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس ہے۔پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے موضوع پر نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کےشعبے میں ملک میں بڑی مہارت ہے، 8 فروری کوآنیوالی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی، بدقسمتی سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں زیادہ اضافہ نہیں ہو سکا، نوجوان آئی ٹی کے شعبہ میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔