کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8فروری شیر کی کامیابی کا دن ہے، ضلع کوئٹہ میں کارکنوں کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں ہر یونٹ میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈورٹوڈور اور کارنرمیٹنگز کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ ن لیگ کا گڑھ ہے اور یہاں سے تمام امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ضلع کوئٹہ کی پوری کابینہ اس سلسلے میں بھرپور تیاریوں کیساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے عوام کے مسائل کا حل، تعمیر وترقی اور خوشحالی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ عوام نوازشریف کے علاوہ کسی کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتے اور آج بھی ملک بھر کے عوام نوازشریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں جس کا اندازہ ان کے گزشتہ دنوں کے مختلف مقامات کے جلسوں سے لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنے قائد کی سربراہی میں ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرے گی جہاں سے رکا تھا۔