لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ایسی جماعت بھی پنجاب میں آئی ہوئی ہے جس نے 15سال ایک صوبے میں حکومت کی،ان سے پوچھیں کہ 15سال میں کیا کام کیا تو 15منصوبے بھی نہیں بتاسکتی،،پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سن سکتا، جلد انتخابی منشور کا اعلان کریں گے،وہ گذشتہ روز اپنے حلقہ این اے119لاہور میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر حلقہ کی عوام سے خطاب کررہی تھیں۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی 2 سال کبھی 3 سال اور کبھی 4 سال بعد حکومتوں سے نکال دیا گیا نواز شریف جلد انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔کچھ جماعتیں آج پنجاب میں ایسی بھی آئی ہوئی ہیں جو نواز شریف پر تنقید کررہی ہیں پنجاب نواز شریف پر تنقید نہیں سن سکتا۔