• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر چاہتا ہے کوئی دوسرا اس کیلئے شکار کردے، ن لیگی تیر پر ٹھپہ لگائیں، بلاول بھٹو

گجرات،لالہ موسیٰ،لاہور(نمائندہ جنگ، نامہ نگار)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ شیرچاہتا ہے کوئی دوسرا اس کیلئے شکار کردے، یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ وہ عبوری تقرری کے بعد الیکشن جیت چکے ہیں،ن لیگی تیر پر ٹھپہ لگائیں ، بلے کی عدم موجودگی کے ساتھ وہ اتنے پراعتماد ہیں کہ انتخابی مہم چلانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتے، ن لیگی تیر پر ٹھپہ لگائیں ، کیسی جمہوریت ہے نواز شریف کو منشور تک کا پتہ نہیں ،9فروری کو ایون فیلڈ واپسی کا ٹکٹ دونگا ،مخالفین پریشان ہیں کوئی تووجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا ،یہ کس قسم کی جمہوریت اور الیکشن ہے میاں نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم کا الیکشن لڑ رہے ہیں اور کہہ ہمارے منشور پر ابھی کام ہو رہا ہے عوام کو معلوم ہی نہیں کہ نوازشریف ان کے لیے کیا کریں گے ، گجرات کے علاقہ منگووال میں جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے بلاول نے کہا مہنگائی، بے روز گاری اور غربت جیسے مسائل کے حل کے لیے 10نکاتی ایجنڈا تیار کر لیا ہے ، تین بار وزیر اعظم اور چار بار وزیر اعلیٰ رہنے والوں نے اپنے علاج کے لیے بھی ہسپتال نہیں بنایا ان کو علاج کے لیے لندن جانا پڑتا ہے ان کے لیے میں رائے ونڈ میں ایسا ہسپتال بناؤں گا کہ ان کو علاج کے لیے لندن نہ جانا پڑے بلاول بھٹو نے کہاکہ الیکشن میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہے اس لیے عوام اپنا ووٹ ضائع نہ کریں 8فروری کو پیپلزپارٹی کو کامیاب کریں 9فروری کو نواز شریف کو ایون فیلڈ لندن میں واپس بھجوانے کے لیے ٹکٹ کا انتظام خود کروں گا ن لیگ وہ ن لیگ نہیں رہی جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا تھا ن لیگ اب ضیاء الحق والی پرانی بن چکی، ، پیپلز پارٹی کے سینئر ہنما قمر زمان کائرہ نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا مخالفین اس بات سے گھبرائے ہوئے ہیں کہ پی پی کا منشور تو لوگوں کے دلوں کی آواز ہے۔

اہم خبریں سے مزید