لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسیحی برادری کے وفد نے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اور این اے 127لاہور کی انتخابی مہم پر بات چیت کی،آصف زرداری نے کہا کہ عوام کاحق حکمرانی قائم کرنے میں لاہور کی عوام کا تاریخی کردار رہا ہے، بلاول کا 10نکاتی ایجنڈا ملکی تقدیر بدل دیگا، اقلیت سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ جمہوریت اور وفاق پرستوں کی حمایت کی ، بلاول بھٹو زرداری کا دس نکاتی ایجنڈا اس ملک کی تقدیر بدل دے گا، 8فروری پاکستان میں عوام اور تیر کی جیت ہوگی ، پاکستان کی مسیحی برادری کے حقوق کی جنگ پی پی پی ہی لڑتے دکھائی دے گی۔