کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے اندر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کی تردید کردی، انڈین وزارت خارجہ نےالزامات کو جھوٹے ، بدنیتی پر مبنی اور ہندوستان مخالف پراپیگنڈا قرار دیا ہے ۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتا ہے، اسلام آباد جو بوئے گا وہی کاٹے گا۔
بیان کے مطابق ہم نے پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے بعض ریمارکس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، یہ جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی بھارت مخالف پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے کی پاکستان کی تازہ ترین کوشش ہے۔