• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی، گورننس پر نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ، آن لائن )نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عمران کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی، گورننس پر نہیں،ٹی ٹی پی غیر مشروط ہتھیار ڈال دے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع حاصل ہیں اورکروڑوں ووٹرز کو اپنے نمائندوں کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا موقع ملا ہے.

 ایران کا پاکستان پر حملہ غلط تھا،پاکستان اور ایران کے درمیان تناؤ میں کمی کی خواہش دونوں جانب موجود ہے،پاکستان کی سالمیت اور قومی سلامتی کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا،عمران کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی، گورننس پر نہیں۔

جمعرات کو الگ الگ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ قومی اسمبلی کے ارکان نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ہٹانے کے لیے اپنا آئینی حق استعمال کیا

پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے دوران قوم کو بے شمار معاشی مسائل کا سامنا اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم خبریں سے مزید