• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کھلی کتاب ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ (پ ر)بی این پی کے سربراہ این اے 264کے امیدوار سرداراخترمینگل اور پی بی 43کے امیدوار ملک نصیراحمد شاہوانی کے حق میں آزاد امیدار پیپلزپارٹی کےڈویژنل صدر میر اختررحمن شاہوانی دستبردارہوگئے اس بات کااعلان انہوںنے کلی حبیب فیض آباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں کیا اس موقع پر ملک نصیر احمد شاہوانی‘ احمد نواز بلوچ بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل صمند بلوچ ‘ غلام نبی مری میر سکندر شاہوانی پی بی 45 میر غلام رسول مینگل ودیگربھی موجودتھےدریں اثناء بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، حاجی باسط لہڑی،قاسم عزیز مینگل، حمید بادینی،مصطفی مری، قدوس بلوچ نے کلی حبیب محمد حسنی ہزارگنجی میں انتخابی کارنر میٹنگ سےخطاب کہا کہ ہمارے اکابرین کئی عشروں سے ملک میں حقیقی جمہوریت‘ قوموں کے حق واختیار اوراداروں کی سیاست میں مداخلت کے خلاف جمہوری انداز میں آوازبلند کررہے مشکل اور نامساعد حالات میں جس انداز میں بلوچ قوم اور بلوچستان کے حقوق کیلئے سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرکے ناقابل فراموش قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے وہ ایک کھلی کتاب ہے۔
کوئٹہ سے مزید