• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف لندن کیلئے فلائٹ کا بندوبست کرلیں‘ بیرسٹر گوہر

بونیر(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کو مشورہ دیاہے کہ وہ 8فروری کو لندن کیلئے اپنی فلائٹ کا بندوبست کرلیں ۔بونیر میں جلسے سے خطاب میں گوہر علی خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تربیت خریدو فروخت کےلیے کی گئی ہے لیکن ہم ہارس ٹریڈنگ ناکام بنائیں گے ۔بونیر میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہر مقام پر تنگ کیا جا رہا ہے، قرآن پر پی ٹی آئی امیدواروں کو حلف لینے کی کوئی ہدایات نہیں کی گئیں۔اکثریت ملی تو وزیراعظم کے نام کا انتخاب بانی پی ٹی آئی کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید