• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں پولنگ سکیم کی منظوری،چار پولنگ اسٹیشن بڑھ گئے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ضلع کی آٹھ فروری کے انتخابات کیلئے پولنگ سکیم کی منظوری ہوگئی ہےچار پولنگ سٹیشن بڑھ گئے ہیں۔این اے52،این اے53،پی پی نو اور پی پی دس میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن بڑھایا گیا ۔ضلعی الیکشن کمیشن کنٹرول روم ذرائع کے مطابق این اے52سے این اے57تک قومی اسمبلی کے6 حلقوں میں 2222پولنگ اسٹیشن ہوں گےجن میں884مردوں،866خواتین اور 472مشترکہ ہوں گے۔29لاکھ 21ہزار 12 ووٹرز میں 15 لاکھ 6ہزار 625مرد، 14لاکھ 14 ہزار 387خواتین ووٹرز ہیں جن کیلئے40ہزار 902 ملازمین انتخابی ڈیوٹی انجام دینگے۔پی پی سات سے پی پی19تک 13پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں2546پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔33لاکھ7ہزار 85ووٹرز میں17لاکھ 3 ہزار 511میل اور 16لاکھ 3ہزار 574خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
لاہور سے مزید