• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا منشور غریب دوست، غربت کا خاتمہ کرینگے، آصفہ بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا منشور غریب دوست ہے، عوام تیر کو ووٹ دیکر بلاول کو وزیراعظم بنائیں، ہم وعدہ کرتے ہیں آپکے بچوں کو تعلیم دینگے،مالکانہ حقوق دلائینگے،اگر آپ چاہتے ہیں کہ 300 یونٹ بجلی مفت ملے تو بلاول کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کا آغاز کیماڑی مسان روڈ سے ہوا۔ ریلی کیماڑی، ماڑی پور،مواچھ گوٹھ سے ہوتی ہی بلدیہ ٹائون پر اختتام پذیر ہوئی۔ آصفہ بھٹو کا مختلف مقامات پر شاندار استقبال ہوا۔ اس موقع پر پی پی رہنماء قادر پٹیل اور دیگر بھی موجود تھے۔