کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پھر وہی لوگ سرگرم ہیں اور عوام سے ووٹ مانگ رہے ہیں جنہوں نے اپنے دور میں شہر کو نظرانداز کیا لیکن عوام اب ان کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے کیونکہ عوام نے انہیں پہچان لیا ہے۔ کیونکہ شہر کی تباہی کے ذمہ داریہی لوگ ہیں جنہوں نے ہر ترقیاتی عمل میں شہر اور اس کے عوام کو نظرانداز کیا۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد قوم و مذہب پرست جماعتوں نے عوام کو دھوکا دینے کے سوا اور کچھ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عوام انتخابات میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائینگے۔