• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط

لاہور(خبرنگار) ایسٹ چائنا یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ECUST) کے چینی وفد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔معاہدے کا مقصد باہمی مفادات پر طویل مدتی سائنسی تحقیقی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وزارت تعلیم ECUST شنگھائی چائنا، ڈائریکٹر انجینئرنگ ریسرچ سنٹر آف مائکروبیل اینہانسڈ آئل ریکوری، پروفیسر ڈاکٹر بو ژونگ مُو کی قیادت میں، بورڈ چیئرمین ڈیجنگ ہوالی بائیوٹیک بو لی، اور سی ای او ڈیجنگ بائیوٹیک چانگیو لیو نے یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ دونوں یونیورسٹیوں کے حکام نے بائیو جیو ٹیکنیکل اور بائیو انرجی کے شعبوں میں بنیادی تحقیق، ٹیکنالوجی کی جدت اور عملے کی تربیت پر تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔ معاہدے کے مطابق بین الاقوامی مشترکہ تحقیقی مرکز برائے بائیو جیو ٹیکنالوجی اور مائکروبیل اینہانسڈ آئل ریکوری کا قیام عمل میں لایا جائیگا، مشترکہ اور انفرادی تحقیقی منصوبوں کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ کی جائے گی، مشترکہ سیمینارز، کانفرنسوں اور پیشہ ورانہ اجلاس کی تنظیم کا بندوست کیا جائیگا۔تقریب کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور پروفیسر ڈاکٹر بو ژونگ مو نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی۔درین اثناء ڈاکٹر فہد ربانی کی میزبانی میں وائس چانسلر کے دفتر اور ڈاکٹر حیدر علی کی میزبانی میں سیراڈ کانفرنس ہال یو ای ٹی نیو کیمپس میں مائکروبیل اینہانسڈ آئل ریکوری پر دو بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہوئے۔ ساتھ ہی چینی وفد نے اوگرا ہیڈ آفس لاہور کا دورہ بھی کیا اور پاکستان کے آئل اینڈ گیس فیلڈز کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔ اس دورے کی محتاط منصوبہ بندی ڈاکٹر محسن علی کاظمی، ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر ایم عرفان اور ڈاکٹر فہد علی ربانی نے کی۔ رجسٹرار یو ای ٹی محمد آصف اور یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ ایکسٹرنل لنکیجز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد شفیق کا دورہ کی کامیابی میں گراں قدر تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب کا اختتام ایک ثقافتی سیر کے ساتھ ہوا، جس میں معزز مہمانوں کو لاہور کی شاندار تاریخ دکھائی گئی۔
لاہور سے مزید