کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے232 اور پی ایس 91 کے امیدوار آسیہ اسحاق اور محمد ابوبکر نے اتوار کو اپنے حلقے سلمان فارسی سو سائٹی میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی، اس موقع پر گلگت بلتستان کی برادری نے ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا ، عمائدین نے انہیں گلگت میں بنیادی انسانی حقوق اور قدرتی وسائل پر حق ملکیت اور حق حاکمیت کیلئے تاریخی عوامی احتجاج اور ان کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم سے اس اہم مسئلے پر آواز بلند کرنے کی درخواست کی جس پر ایم کیو ایم کے رہنمائوں نے فوری طور پر سینیٹ میں اس مسئلے کو اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔