• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 9 پاکستانیوں کا قتل پاکستان کے زاہدان قونصل خانہ کی ٹیم آج جائے وقوع پر پہنچے گی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل کے معاملے پر پاکستان کے زاہدان قونصل خانہ کی ٹیم آج جائے وقوع پر پہنچے گی۔ 

ذرائع کے مطابق طویل مسافت اور دشوارگزار راستوں کی وجہ سے ٹیم رات کو سراوان پہنچ نہ سکی۔ 

دفتر خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ زخمی پاکستانیوں سے پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے فون پر بات کی ہے اور انہیں بھر پور مدد اور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید