لاہور ( این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہرکے والد سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور میں گرفتار کر لیا گیا ۔انہیں این اے129کی انتخابی مہم کے دوران حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر یہ کارروائی کی گئی۔ حماداظہرنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو ریلی نکالنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔