کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) شالکوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے تین راہزنوں کو گرفتار کے اسلحہ قبضے میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے کلی بنگلزئی کے رہائشی نوجوان نوید احمد گزشتہ روز موٹرسائیکل پر لنک روڈ سے گھر جا رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار تین راہزنوں نے اسلحے کے روز پر اس سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد اور دیگر عملے نے راہزنوں کا تعاقب کرتے ہوئے تینوں ملزمان محمد قاسم ٗ محمد نواز اور ذوالفقار کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل اور ٹی ٹی قبضے میں لے لی۔