کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق صدر پاکستان، صدر پی پی پی پی، آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شہباز کو وزیراعظم بنایا مگر یہ لکیر کے فقیر ہیں آؤٹ آف باکس نہیں سوچتے۔ پاکستان تحریک انصاف اب ایک سائیڈ شو رہے گی ہمارے ووٹوں کے بغیر کوئی بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا،ہمارے ووٹوں کے بغیر نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے۔نواز شریف کے ووٹوں کے بغیربلاول وزیراعظم نہیں بن سکتا۔ میاں صاحب اور ان کی جماعت بہت مغرور ہے،کراچی میں کچھ رکاوٹیں نہ ہوں تو پورا کراچی جیت سکتے ہیں، ہمارا ٹارگٹ ہمیشہ سے پنجاب تھا اور رہے گا۔پنجاب میں اتنی محرومی ہے لوگوں کو دوستوں کونظر نہیں آتی۔بینظیر بھٹو کے دور سے ہمیں پنجاب سے نکالنے کی کوشش کی گئی۔