• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (فاروق اقدس) اسلام آباد اور دہلی کے درمیان سفارتی سطح پر مثبت پیش رفت کا آغاز ہوا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے لیے نئے پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھارتی ویزا جاری کردیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سعد وڑائچ سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے جلد دہلی روانہ ہوں گے۔ 

نگراں حکومت نے نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے لیے دفتر خارجہ کے سینیئر افسر سعد وڑائچ کو اگست میں بھارت کے کیت نیا چارج ڈی افیئر (ناظم الامور) منتخب کیا تھا سعد رفیق دفترخارجہ پاکستان میں افغانستان، ایران اور ترکی ڈیسک کے ڈائریکٹرجنرل تھے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے سفارت کاروں کے لیے ویزا کا اجرا کردیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید