• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس میں عمران اور شاہ محمود کا پھر شور شرابہ، کارروائی معطل

راولپنڈی(این این آئی)سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے شور شرابہ کردیا جسکے بعد جج کو کارروائی معطل کرنا پڑگئی۔ دوران سماعت وزارت عظمیٰ کے دور میں عمران خان کے سیکرٹری رہنے والے اعظم خان پر جرح شروع ہوئی اس دوران عدالت کا ماحول کشیدہ ہوگیا، عمران خان اور شاہ محمود قریشی غصے میں آگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی عدالت قائم ہوئی جس میں امریکی سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو ہوئی۔ عدالت میں بانی تحریک اںصاف عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید